اردو

urdu

ETV Bharat / state

گریز: فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام - بگھتور

سرحدی علاقے گریز میں بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ یہ میڈیکل کیمپ گریز کے بگھتور علاقے میں منعقدکیا گیا جو کہ ایل او سی کے متصل واقع ہے۔

سرحدی علاقہ گریز میں بی ایس ایف نے کیا فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
سرحدی علاقہ گریز میں بی ایس ایف نے کیا فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

By

Published : Oct 9, 2020, 2:10 PM IST

یہ علاقہ حال ہی میں کراس ایل او سی شلنگ کے کافی سرخیوں میں رہا ہے۔ میڈیکل کیمپ کا اہتمام بی ایس ایف کی 101 بٹالین نے گورنمنٹ بائز پرائمری اسکول ریفوجی پورہ میں کیا تھا۔

سرحدی علاقہ گریز میں بی ایس ایف نے کیا فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

اس موقعے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسیکٹر ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ شری امیت تیاگی کے علاوہ کمانڈنٹ میڈیکل آفیسرز ایس جی او ، دو جی ڈی ایم او نے شرکت کی۔

کیمپ میں علاقے سے تعلق رکھنے والے اسینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس دوران لوگوں کو میڈیکل چیک اپ کرنے کے علاوہ مفت میں ادویات بھی تقسیم کی گئی ۔

اس موقعے پر ڈی آئی جی امیت تیاگی نے کہا کہ ہم اس سرحدی اور دور دراز علاقے میں بہت جلد ایسے مزید کیمپ آرگنائز کرنے جارہے ہیں جن میں سے دو نیرو جبکہ دو بگھتور علاقے میں منعقد ہورہے ہیں۔

انہون نےکہا کہ کووڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام احطیاطی تدابیر کو بروئے کار لایا جارہا ہے جس کے باعث کیمپ میں شریک افراد میں ماسکز کے علاوہ ہینڈ اسینٹائزر بھی تقسیم کئے گئے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ عوام کی جانب سے انہیں بے حد تعاون ملا ہے اور عوام نے ایسے کیمپوں کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ سرحدی اور ایل او سی کے متصل ہونے کے باعث ایک ایک خوش آئند اقدام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details