اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ: بی ایس ایف جوان گولی لگنے سے زخمی - بی ایس ایف جوان زخمی

بی ایس ایف ذرائع کے مطابق زخمی جوان کٹھوعہ ضلع کی ایک سرحدی چوکی پر تعینات تھا جب اسے گولی لگ گئی تھی۔

کٹھوعہ: بی ایس ایف جوان گولی لگنے سے زخمی
کٹھوعہ: بی ایس ایف جوان گولی لگنے سے زخمی

By

Published : Jul 26, 2020, 7:42 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا جوان گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ایک بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان کو جموں و کشمیر کے سامبا کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا۔ وہ گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا اور بعد میں اسے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رنبیر گڑھ تصادم: عسکریت پسندوں کی شناخت

بی ایس ایف ذرائع کے مطابق زخمی جوان کٹھوعہ ضلع کی ایک سرحدی چوکی پر تعینات تھا جب اسے گولی لگ گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق زخمی جوان زیرعلاج ہیں اور وہ ابھی خطرے سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنبیر گڑھ میں ہونے والے تصادم میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ایک فوجی جوان زخمی ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details