اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحدوں پر گشت کو تیز کیا - jammu kashmir nes

بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے جموں میں بین الاقوامی سرحدوں پر گشت میں شدت پیدا کردی ہے کیونکہ پاکستان دراندازی کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اور بھارت کو اسلحہ اور گولہ بارود بھیجنے کے لئے ڈرون استعمال کر رہا ہے۔

بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحدوں پر گشت کو تیز کردیا
بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحدوں پر گشت کو تیز کردیا

By

Published : Jun 26, 2020, 4:32 PM IST

خراب موسمی صورتحال کے باوجود، یہ سکیورٹی اہلکار بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت اور پڑوسی ملک سے ہونے والے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ، "ہم جوش و خروش سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم 24 گھنٹوں کے لئے علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ ہم ہر ایک مومنٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کی طرف سے آنے والے ڈرون کو گرانے کے لئے بھی تیار ہیں۔"

جموں میں بین الاقوامی سرحدوں پر تعینات بی ایس ایف کے ایک اور اہلکار نے بتایا ، 'ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ملک کے لئے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details