بی ایس ایف سربراہ نے یہ بھی کہا پاکستان کی اس حرکت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے لیکن پھر بھی پاکستان اپنی اس حرکت سے باز نہیں آتا ہے اور وہ عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
بی ایس ایف سربراہ کا اظہارافسوس
جموں میں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر پر منعقد پریس کانفرنس میں بی ایس ایف سربراہ رجنی کانت مشرا نے سرحد پر پاکستان کی فائرنگ سے ہوئی بھارتی جوان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رجنی کانت مشرا، بی ایس ایف سربراہ
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کے راولاکوٹ سیکٹر میں دو پاکستانی پوسٹوں کو تباہ کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے 3 جوان ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی بتایا جارہا ہے۔
واضحرہے پاکستانی آئی ایس پی آر نے بھی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔