اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال سے نوجوان لاپتہ - رپورٹ درج

ترال میں دو سابق عسکریت پسندوں کے ایک بھائی کے 20 مارچ سے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔

ہلاک عسکریت پسند کا بھائی لاپتہ
ہلاک عسکریت پسند کا بھائی لاپتہ

By

Published : Mar 27, 2021, 7:52 AM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی قصبہ ترال کے علاقے میں دو سابق عسکریت پسندوں کا ایک بھائی لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ گھر والوں نے پولیس میں اس حوالے سے رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔

اطلاع کے مطابق گیارہویں جماعت کا ایک طالب علم کاشف میر ولد بشیر احمد ساکن ڈاڈسرہ ترال 20 مارچ سے لاپتہ ہو گیا ہے جبکہ اہل خانہ نے ہر ممکن جگہ تلاش کیا لیکن بسیار کوششوں کے باوجود اس کا سراغ نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں اس حوالے سے ایک رپورٹ درج کرائی ہے۔

اسی ضمن میں ایک پولیس عہدیدار نے اہل خانہ کے گمشدگی کے حوالے سے ایک رپورٹ درج کرانے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ گمشدہ لڑکے کے دو بھائی نعیم بشیر اور عادل بشیر عسکریت پسند تھے جو سنہ 2010 اور 2014 میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details