کشمیر میں ایران، ترکی ، ملیشیا اور پاکستان کے ٹیلی ویژن چینلز پر اس پس منظر میں پابندی عائد کی گئی ہے جس میں ان ممالک نے اس سال 5اگست کو ریاست جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کئے جانے کے مرکزی سرکار کے فیصلے پر اعتراض جتایا تھا۔ وہیں ان ممالک نے حکومت ہند کے اس فیصلے پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوم متحدہ میں پاکستانی موقف کی حمایت بھی کی تھی۔
حالانکہ 5اگست سے پہلے ہی کشمیر میں پاکستانی نشریات پر پابندی عائد تھی اب محدود طرز پر ایک دو پاکستان کی ٹی وی چینلز کو دکھایا جاتا تھا۔ لیکن اب سرکاری طور پر کشمیر کے کیبل آپریٹرس سے کہا گیا ہے کہ وہ اگر پاکستان کی کسی بھی چینل، ایران کے سہر ٹی وی، پریس ٹی وی یا ترکی کی کسی بھی ٹی وی چینل کو نشر کریں گے تو اس کی ذمہ داری ان پر کی عائد ہوگی۔ جبکہ کیبل آپریٹرس کو بھاری جرمانے سے بھی گزرنا ہوگا۔ وہیں جاری کئے جا چکے حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرس کو قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔