کورونا وائرس: کشمیریوں کو واپس نہ لانے پر کانگریس برہم - لاک ڈآؤن سے ہزاروں کشمیری مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں
کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں جاری لاک ڈآؤن کے سبب ہزاروں کشمیری مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں، تاہم انتظامیہ ان کو کشمیر واپس نہیں لا سکی ہے۔
![کورونا وائرس: کشمیریوں کو واپس نہ لانے پر کانگریس برہم پھنسے کشمیریوں کو واپس نہ لانے پر کانگرس برہم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6869198-109-6869198-1587382720185.jpg)
جموں و کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کشمیری کئی مشکلات سے دوچار ہیں۔
غلام احمد میر نے کہا کہ 'اگر دیگر ریاستوں جیسے اترپردیش، گجرات اور بہار نے اپنے درماندہ باشندوں کو گھر واپس لایا تو جموں کشمیر کی انتظامیہ کیوں نہیں ایسا قدم اٹھا رہا ہے۔ '
واضح رہے کہ ہزاروں کشمیری افراد لاک ڈاؤن کے سبب مختلف ریاستوں میں درماندہ ہیں جن میں طلباء، مزدور اور بیمار افراد مختلف پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔
کانگرس صدر کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمر کو اس معاملے میں دلچسپی دکھانی چاہئے اور ان لوگوں کو فورا واپس لانا چاہئے۔