اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ضلع اننت ناگ کے بونہ دیالگام۔ براکپورہ کی خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کو روزانہ بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے بعد سڑک پر پانی جمع ہو جاتا ہے۔اس دوران مذکورہ سڑک پر سے گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے۔ وہیں ڈرینیج کا بندوبست نہ ہونے کے سبب نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ اب اگر اس سڑک کی مرمت کا کام کبھی کیا بھی جاتا ہے تو وہ خالص ایک مہینے میں دوبارہ سے خستہ حال ہوجاتی ہے کیونکہ سڑک کے دونوں اطراف کوئی بھی پروٹیکشن بنڈ تعمیر نہیں کیا جارہا ہے نتیجتاً سڑک کی مرمت کے لیے جتنے بھی رقومات خرچ کئے جاتے ہیں وہ سارے رقومات ضائع ہو جاتے ہیں ۔
مقامی باشندوں نے کہاکہ علاقہ اچھہ بل اور اننت ناگ کے سبھی اسکولی گاڑیوں کا گزر اس سڑک سے ہوتا ہے۔بہت بار گاڑیوں کے پھنس جانے سے اسکول کے بچوں کو وہاں پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔اب جب اسکول والوں کو بھی اس سڑک کی مرمت ہونے کے حوالے سے امید ہی ختم ہوگئی تو انہوں نے اس روٹ کو ہی منسوخ کر دیا۔ ہمارے بچوں کو اس راستے سے خالی 2 کلو میٹر سے 3 کلومیٹر تک کا سفر اسکول تک طے کرنا پڑتا تھا اب انکو اننت ناگ قصبے سے گزر کر جانا پڑتا ہے جہاں سے انکی دو دو گھنٹے کا وقت ضائع کرنا پڑتا ہے۔