جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارڈر سیکورٹی فورسز کو گشت کے دوران لائن آف کنٹرول کے قریب سے بارودی سرنگ برآمد ہوئی ہے۔
معلومات کے مطابق اتوار کے روز بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں کھوجی کتے کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب گشت کر رہے تھے۔
اس دوران کتے نے راستے میں دھماکہ خیز مواد ہونے کا اشارہ کیا، جیسے ہی فورسز کو کتے کا اشارہ ملا، فورا بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرے کرلیا اور دھماکہ خیز مواد کی تلاش شروع کردی، تبھی وہاں سے ایک بارودی سرنگ برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں:
ذرائع کے مطابق فی الحال بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بارودی سرنگ کی تفتیش کی جارہی ہے۔