اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blood Donation Camp On the eve of PM Birthday وزیراعظم نریندرمودی کے جنم دن کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ - بھارتیہ جنتا پارٹی پلوامہ

ضلع پلوامہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کے جنم دن کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Blood Donation Camp On the eve of PM Birthday

وزیراعظم نریندرمودی کے جنم دن کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ
وزیراعظم نریندرمودی کے جنم دن کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ

By

Published : Sep 17, 2022, 6:25 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی پلوامہ کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس میں پھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی کارکنان نے اپنے خون کا عطیہ کیا۔ خون عطیہ کیمپ ضلع ہسپتال میں منقعد کیا گیا تھا۔بی جے پی سے منسلک کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔Blood Donation Camp On the eve of PM Birthday

خون کے عطیہ کیمپ میں بی جے پی کے سر کردہ لیڈران نے شرکت کی جن میں بی جے پی ضلع صدر سجاد رینا، بی جے پی کے ترجمان محمد الطاف ٹھاکر، جنوبی کشمیر کے پارٹی کے انچارج ویر شراف کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع 20 کارکنان نے خون عطیہ کیا جس کو بعد میں ضلع ہسپتال کے بلڈبینک میں جمع کردیا گیا۔

وزیراعظم نریندرمودی کے جنم دن کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ

یہ بھی پڑھیں:Daily Wagers Demand Regularisation : عارضی ملازمین کو مستقل کیے جانے کا مطالبہ

اس موقع پر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر ہم نے وادی کشمیر میں 150 بلڈ پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا۔اس خون سے غریب عوام کی جان بچائی جا سکتی ہے ۔Blood Donation Camp On the eve of PM Birthday

ABOUT THE AUTHOR

...view details