اردو

urdu

ETV Bharat / state

Block Diwas Held At Sathra منڈی ساتھرہ میں عوامی دربار کا اہتمام - تحصیل منڈی کے پولی ٹیکنیک کالج بلاک ساتھرہ

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے پولی ٹیکنیک کالج بلاک ساتھرہ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے عوامی دربار ضلع ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چودھری کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا۔

منڈی ساتھرہ میں عوامی دربار کا اہتمام
منڈی ساتھرہ میں عوامی دربار کا اہتمام

By

Published : Jul 13, 2023, 2:44 PM IST

منڈی ساتھرہ میں عوامی دربار کا اہتمام

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے پولی ٹیکنیک کالج بلاک ساتھرہ میں ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چودھری کی قیادت میں بلاک دیوس(عوامی دربار) کا اہتمام کیا گیا۔ عوامی دربار میں ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین پونچھ تعظیم اختر, بی ڈی سی ساتھرہ فریدہ بی کے ہمرہ ضلع و تحصیل افسران موجود رہے۔ ان کے علاوہ ساتھرہ, کہنو, کلانی, دھڑہ, فتح, سلونیاں, گلی, پنڈی, سیکلو و دیگر ملحقہ علاقہ جات سے سرپنچوں, پنچوں و مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں عوامی دربار میں شمولیت کی۔

اس موقع پر عوامی نمائندگان, مقامی لوگوں و یوتھ کی جانب سے پردھان منتری آواس یوجنا, ایم جی نریگا, رابطہ سڑکیں, بجلی پانی, یوتھ کے لیے کھیل کا میدان, لائبریری, شدید بارشوں کے سبب ہوئے نقصانات و دیگر مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ اس پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے چند مسائل کو لیکر موقع پر ہی افسران کو ہدایات جاری کی گئی۔ جبکہ چند عوامی مسائل کو جلد حل کرنے کی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Cambridge School Leadership پلوامہ میں کیمبرج اسکول لیڈرشپ پروگرام

واضع رہے بلاک ساتھرہ میں عوامی دربار منعقد کرنے کا اہم مقصد ان غریب غرباء لوگوں کے مسائل سننا تھا جو لوگ بلاک ساتھرہ کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ ضلع و تحصیل افسران تک رسائی نہیں کر سکتے تاکہ ان لوگوں کے مسائل تمام افسران کی مودجوگی میں اجاگر ہوں اور ان پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھاتے ہوئے ان مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details