ہندواڑہ: جموں و کشمیر کے پنچایت حلقہ شہلال ہندوارہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندواڑہ نذیر احمد کی صدارت میں بلاک دیوس پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر پروگرام میں تمام افسران نے شرکت کی۔ دیوس پروگرام کے دوران شہلال پنچایت حلقہ کے کئی نئے کاموں کو زیر غور لایا گیا اور ہدایت دی گئی کہ جو بھی پرانے تعمیراتی اور ترقیاتی زیر التوا کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ Block Diwas Held At Panchayat Shailhall Handwara
Block Diwas in Handwara ہندواڑہ میں بلاک دیوس کا اہتمام
پنچایت حلقہ شہلال ہندواڑہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندواڑہ نذیر احمد کی صدارت میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پروگرام میں تمام افسران نے شرکت کی۔ Block Diwas in Handwara
یہ بھی پڑھیں:Protest Against PMGSY in Ramban گاندری بھٹنی رابطہ سڑک کی مرمت کی مانگ، رام بن میں احتجاج
اس موقع پر ہندروارہ کے اے ڈی سی نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں میں لوگ زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ یہ ایک اچھا قدم ہے ۔اس میں انتظامیہ خود لوگوں کے دروازوں تک پہنچتی ہے۔ لوگ اپنے مسئلہ مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھتے تو بہتر ہوتا۔ اس موقع پر حلقہ کے سرپنچ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ شہلال حلقہ میں پہلی بار بلاک دیوس کا پروگرام منعقد ہوا جس پر انہوں نے اے ڈی سی ہندواڑہ بی ڈی او ہندواڑہ اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔ Block Diwas in Handwara