بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی ضلع انتظامیہ نے آج بلاک ناگام کے پنچایت حلقہ بزگو میں ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ADDC)، بڈگام، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک نے پنچایت گھر میں کی۔
بلاک دیوس کی تقریب میں گاؤں گجرپتھری، برینجن، لولی پورہ، نیل ناگ اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے مقامی پی آر آئیز، معزز بزرگوں اور مقامی نوجوانوں کے وفود نے اپنے مطالبات اٹھائے۔اے ڈی ڈی سی نے تمام لوگوں کی باتیں سنی اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
اے ڈی ڈی سی نے کہاکہ آپ یقین رکھے ۔آپ کے تمام جائز مطالبات کو جلد سے جلد پورے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس کے لئے متعلقہ اداروں اور افسران سے بات چیت کی جائے گی۔بلاک دیوس کے انعقاد کا مقصد ہی لوگوں کے مسائل حل کرنا ہوتا ہے۔