بڈگام:جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے بی کے پورہ کے براری گنڈ میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی قیادت میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی نے اپنے افسران سے مقامی باشندوں سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی۔ بلاک دیوس کا پروگرام گورنمنٹ مڈل اسکول میں منعقد ہوا جہاں براری گنڈ، واڈی پورہ اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز،اور مقامی باشندوں بالخصوص نوجوانوں نے ڈی سی کے ساتھ اپنے مطالبات اٹھائے۔ ڈی سی نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Block Diwas Held At Brari In Budgam بی کے پورہ کے براری گنڈ میں بلاک دیوس کا انعقاد - بی کے پورہ کے براری گنڈ
بڈگام ضلع میں بی کے پورہ کے براری گنڈ میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی قیادت میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی سی نے کہا کہ لوگوں کی مجموعی ترقی کے ساتھ ساتھ خود روزگار اور صاف صفائی ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے سی ای او بڈگام کو ہائی اسکول براری گنڈ پر جاری کام میں تیزی دلانے کی ہدایت دی۔ ڈی سی نے ایس ڈی ایم چاڈورہ کو ہدایت دی کہ وہ وصولی اور اراضی کے ریکارڈ کی بروقت فراہمی سے متعلق خدمات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 مارچ کو پنچایت حلقہ براری گنڈ میں ایک مشترکہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اس میں مختلف اسکیم کے تحت رجسٹریشن اور مقامی نوجوانوں میں روزگار کے مختلف مواقع سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Poonch Govt Building Demarcation پونچھ میں سرکاری عمارتوں کی نشاندہی شروع
اس موقع پر دیگر کے علاوہ ایس ڈی ایم چاڈورہ، پرنس نور الحامد، ایکزن پی ڈی ڈی، اے آر ٹی او، بی ڈی او، تحصیلدار، ڈی ایس ایچ او اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔