اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنگن میں بلاک دیوس کا اہتمام - گاندربل نیوز

ضلع گاندربل کے کنگن بلاک میں آج بلاک دیوس منایا گیا۔ جس میں نو منتخب بلاک ڈیولپمینٹ کونسلرز، مقامی سر پنچوں اور پنچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کنگن میں بلاک دیوس کا اہتمام
کنگن میں بلاک دیوس کا اہتمام

By

Published : Jan 27, 2021, 8:27 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے کنگن بلاک میں آج بلاک دیوس منایا گیا۔اس دوران نو منتخب بلاک ڈیولپمینٹ کونسلرز، مقامی سر پنچوں اور پنچوں نے اس دیوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس دوران کئی کونسلرز، اور مقامی سر پنچوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کئے اور ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحصیل کنگن میں عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

ویڈیو

مقامی سرپنچوں اور پنچوں نے کچھ محکموں کو لے کر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال سے مطالبہ کیا کہ ان محکموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ وہ وقت پر اپنے کام کو سر انجام دیں۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر: امرناتھ یاترا کے انعقاد کے لئے منصوبہ سازی

وہیں اس تعلق سے بعض پنچوں اور سرپنچوں نے کہا کہ 'بلاک دیوس رکھا گیا ہے تو اس کو بلاک دیوس کی طرح ہی منایا جانا چاہئے۔ لیکن اس موقع سے ہمارے پاس کوئی اعلی افسر موجود نہیں ہوتا ہے جس کو ہم اپنی فریاد سنا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details