گاندربل کے باباد ریادین میں بلاک دیوس کا اہتمام گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل کو حکام کے سامنے رکھا۔ کیمپ کی صدارت وائس چیئر پرسن گاندربل بلال احمد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتاق احمد سمنانی کے ساتھ کی۔
کیمپ میں مقامی لوگوں اور پی آر آئیز کی خاصی شرکت دیکھی گئی جنہوں نے اے ڈی ڈی سی کو انہیں در پیش متعدد مسائل سے آگاہ کیا اور حقیقی خدشات کے بر وقت حل کے لیے ان سے مداخلت کی درخواست کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام علاقوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے تا کہ ضلع میں کوئی بھی بنا بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف سکیمیں ایسی جگہوں پر ہیں جن کا مقصد بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی مدد اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسی سکیموں سے فائدہ اٹھا ئیں۔ قبل ازیں ، PRIS اور مقامی باشندوں نے کئی ترقیاتی خدشات کا اظہار کیا جن میں پانی کی فراہمی میں اضافہ ، سڑکوں کی ترقی بجلی کے بہتر انفراسٹرکچر اور دیگر خدشات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بٹہ گنڈ اسپورٹس گروانڈ کی تجدید کاری کی اپیل
اے ڈی ڈی سی نے ان کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ بہتر کا افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اٹھائے گئے تمام مسائل کو بر وقت حل کیا جائے ۔پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، تحصیلدار گاندریل ، بی ڈی اوگاندربل کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔