ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے بٹہ گنڈ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ایڈیشینل ڈپٹی کمشنیر ساجد نقاش نے بلاک دیوس کی صدارت کی۔
اس موقعے پر ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے پروگرام میں بطور مہمان زی وقار کی حیثیت سے شمولیت کی پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔مقامی باشندے اپنے مسایل افسران کے سامنے رکھے۔ اے ڈی سی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اس موقع پر شعبہ صحت، زراعت اور ہارٹیکلچر اور دیگر شعبہ جات کے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔