ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کےضلع پلوامہ کے ترال کے امیرآباد میں انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیرتعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے مقامی باشندوں کے مسائل توجہ سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے کہاکہ بلاک دیوس کے اہتمام کا مقصد ہی لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کیا جاتاہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ مقامی باشندے بلاک دیوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔مستقبل میں بھی بلاک دیوس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔
Block Divas in Tral ترال کے امیرآباد میں بلاک دیوس کا انعقاد - ضلع پلوامہ کے ترال کے امیرآباد
ضلع پلوامہ کے ترال کے امیرآباد میں انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیرتعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش بلاک دیوس کی صدرات کی۔
Published : Aug 23, 2023, 2:38 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Congress Convention At Sopore حاجی عبدالرشید ڈار کی قیادت میں کئی کارکن کانگریس میں شامل
دوسری طرف لوگوں نے کہاکہ گاوں میں سڑکوں کی میکڈمایزیشن، بجلی، پانی اور دیگر معاملات کے متعلق مسائل کو اجاگر کیا اور کہا کہ گاوں میں اب تک متعدد بہت سے کام ہوئے ہیں تاہم۔اب بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اے ڈی سی ترال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلاک دیوس منعقد کیے جاتے ہیں اور، یہ سلسلہ ترال کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے.