اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blind Cricket Players Of Jammu Kashmir جموں میں یو ٹی لیول نابینا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد - ٹورنامنٹ کا فائنل میں جے اینڈ کے سی اے بی

جموں کے نانک نگر میں واقع گرو ہر کرشن پبلک اسکول گراونڈ میں یوٹی لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر کے نابینا کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔Blind Cricket Players Of Jammu Kashmir

جموں میں یو ٹی لیول نابینا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انمقاد
جموں میں یو ٹی لیول نابینا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انمقاد

By

Published : Dec 26, 2022, 8:59 PM IST

جموں:جموں میں یو ٹی لیول نابینا کرکٹ ٹورنامنٹ میں پچاس سے زیادہ معذور کرکٹرز نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میں جے اینڈ کے سی اے بی ٹیم بی نے ٹیم اے کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل ٹرافی اپنے نام کرلی۔Blind Cricket Tournament Held In Jammu

اس موقع پر بین الاقوامی کھلاڑی عرفان احمد میر اور مین آف دی سیریز سرجیت سنگھ کو مہمان خصوصی نے اعزاز سے نوازا۔اس ٹورنامنٹ کا اہتمام ناگیش ٹرافی کے لئے جموں و کشمیر کی ٹیم کے انتخاب کے لئے کیا گیا تھا۔

جموں میں یو ٹی لیول نابینا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انمقاد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سئنر صحافی پردیپ دتا نے منتظمین بالخصوص جنرل سکریٹری کرکٹ ایسوسی ایشن فار بلائنڈ جموں و کشمیر (CABJ&K) کی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی معذوری کے باوجود کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان کھلاڑیوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے گی وہ کم ہے۔

تاہم کھلاڑیوں نے کہا کہ حکومت، جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل، جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اور دیگر تمام لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ہم جیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں ایونٹس کے انعقاد میں مدد فراہم کریں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پردیپ دتا نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کے پاس وہ سب کچھ ہے جو اعلیٰ سطح پر اپنی صلاحیت کا لوہامنوانے کے لئے درکار ہے اور ضرورت صرف ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:URI Orientation Camp: اوڑی میں اورینٹیشن کیمپ کا انعقاد

دریں اثنا، CAB J&K کے جنرل سکریٹری، اجے کمار اور بین الاقوامی کھلاڑی عرفان احمد میر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور نابینا کرکٹرز کو فروغ دینے کے لئے حکومتی تعاون اور مدد کی سے اپیل کی۔

انہوں نے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل اور جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ دوسرے کھلاڑیوں جیسا سلوک کریں۔حکام کی طرف سے نابینا کھلاڑیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا ہمیں تکلیف دیتا ہے ۔ہمیں بھی حقوق ملنے چاہئیں۔ خصوصی طور پر قابل کھلاڑیوں کے لیے بھی ملازمتوں کا بندوبست ہونا چاہیے۔ Blind Cricket Tournament Held In Jammu

ABOUT THE AUTHOR

...view details