پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے چڑی بگ میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد ریچھ کو ٹرانکولائز کرکے قابو میں کیا۔ ریچھ کے پکڑے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق ریچھ کی موجودگی کے حوالے سے مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف محکمے کو چند روز قبل مطلع کیا تھا جس کے بعد محکمے نے وہاں ایک کیج نصب کیا۔ آج رات کے دوران ریچھ پنجرے میں پھنس گیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
انھوں نے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا مقامی سرپنچ پوپندر سنگھ نے بتایا کہ ریچھ کی موجودگی سے علاقے میں لوگ محصور ہو کر رہ گیے تھے۔ وہ اپنے باغات میں جانے سے کترا رہے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے وائلڈ لائف اہلکاروں کو مطلع کیا اور آج رات کے بارہ بجے ریچھ پکڑا گیا۔ اس کے بعد گاؤں کے مکینوں نے راحت کی سانس لی۔