پلوامہ:عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے سلسلے میں بی جے پی یونٹ پلوامہ نے گاؤں چلو ابھیان شروع کیا۔اس کے تحت بی جے پی لیڈران دور دراز علاقوں میں جا کر عوام کے درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ان مسائل کو حکام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل کیا جاسکے ۔ساتھ ہی سرکار کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانے کا سلسلہ بھی اس پروگرام کے تحت انجام دیا جاتا۔
اس سلسلے آج بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ اور حلقہ صدر راجپورہ سعید اسرار کی قیادت میں بی جے پی یونٹ نے ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقوں جن میں ابھامہ، نچن دجن اور دراکلران شامل ہے ۔ان کا دورِ کیا جہاں انہوں نے عوام لوگوں سے بات کی اور عوام مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی وہی انہوں نے سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے بجلی ،پانی ،سڑک رابط جیسے مسائل کو اجاگر کیا جن کو حل کرنے کی اپیل کی گئی اس موقع پر ضلع صدر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے سبھی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔