جموں خطے کے باغ بہو کے نروال چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بی جے پی کارکن لیاقت علی کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ اس حملے میں بچ گئے۔
جموں میں بی جے پی کارکن پر حملہ پولیس ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ عسکریت پسندوں کی طرف سے نہیں کیا گیا ہیں تاہم اس حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
لیاقت علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت قاسم نگر چوک کے مقام پر کھڑی ان کی اسکارپیو گاڑی (جے کے 022 سی ڈی 0799) پر کسی نے پستتول سے فائر کیا تھا۔ اس حملے میں مجھے بچ گیا کیوں کہ اس وقت میں، گاڑی میں موجود نہیں تھا، میں نروال مارکیٹ سے گھر کا سامان خرید رہا تھا۔'
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔