جموں وکشمیر کانگریس کی انچارج رجنی پاٹل نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے سیاسی مفادات کے لیے انتخابی ماحول کو پولارائز کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کانگریس ایک متحد قوت ہے اور سیاسی مفادات کی خاطر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
پاٹل نے مزید کہا کہ 20 اضلاع میں سے بی جے پی کو صرف پانچ اضلاع میں اکثریت حاصل ہوئی ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کی اکثریت کو اس کی پالیسیاں قابل قبول نہیں ہیں اور بی جے پی مستقبل میں دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکتی ہیں۔
پاٹل نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے جان بوجھ کر ڈی ڈی سی انتخابات کے انعقاد سے قبل، اینٹی ڈیفکشن قانون کی دفعات کو موجود نہیں رکھا اور ڈی ڈی سی چیئر پرسن کے ریزرویشن کے روسٹر کا اعلان نہیں کیا گیا جس سے سیاسی خرید و فروخت کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔