اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی سالگرہ، بی جے پی کا جشن منانے کا فیصلہ - موں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ

گزشتہ برس پانچ اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا تھا۔

دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی سالگرہ، بی جے پی کا جشن منانے کا فیصلہ
دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی سالگرہ، بی جے پی کا جشن منانے کا فیصلہ

By

Published : Jul 24, 2020, 10:53 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں و کشمیر یونین نے آنے والے پانچ اگست کو دفعہ 370 اور 35 اےکی منسوخی کو بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی کے ترجمان کے مطابق ' رواں مہینے کی پانچ تاریخ سے 20 تاریخ تک بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر اور لداخ میں کئی پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔پارٹی کے دفاتر میں پارٹی کا جھنڈا بھی لایا جائے گا۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ "گذشتہ بدھ کو پارٹی کے سینئیر رہنما کی جموں میں اس تعلق سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا تھا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جن طبقوں کو فائدہ پہنچا ہے انہیں ساتھ لے کر سالگرہ منائی جائے گی۔ والمیکی سماج، گورکھا اور مغربی پاکستانی مہاجرین کو ان پروگراموں کا حصہ بنایا جائے گا۔ '

یہ بھی پڑھیں

' جموں وکشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ سے متعلق دو ماہ کے بعد جائزہ لیا جائے گا'

میٹنگ کے دوران پارٹی کے دیگر اراکین پر زور ڈالتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا تھا کہ " تمام اراکین اور رہنماؤں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کی دفعہ 370 کی سالگرہ علاقے کے کونے کونے میں منائی جائے۔'

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جھنڈا ہر گھر کے چھت پر لہرایا جانا چاہیے۔'

کول کا مزید کہنا تھا کہ ' اس موقع پر ورچیول ریلی کے ذریعے مرکزی وزراء بھی عوام سے خطاب کریں گے۔ اسی لیے پارٹی اراکین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ جب وہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ ہر ایک کے پاس موبائل انٹرنیٹ میسر ہو اور وہ ریلی میں ہمارے لیڈر ان کی تقریر سنے۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل پارٹی نے جموں کشمیر کے باشندگان سے گزارش کی تھی کہ وہ دفعہ 370 کی منسوخی کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے گھروں میں ، اہم عمارتوں میں اور چوراہوں پر موم بتی جلا کر چراغہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details