اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی پنچ پر خاتون کو اغوا اور ریپ کا الزام - خاتون نے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی

اس معاملے میں ابھی تک چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ پنچ لطیف جگل کی تلاش جاری ہے۔

بی جے پی پنچ پر خاتون کو اغوا اور ریپ کا الزام، پنچ کی تلاش جاری
بی جے پی پنچ پر خاتون کو اغوا اور ریپ کا الزام، پنچ کی تلاش جاری

By

Published : Jun 24, 2020, 9:58 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بی جے پی کے ایک پنچ اور اسکے ساتھی پر ایک خاتون نے اغوا کے بعد ریپ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

بی جے پی پنچ پر خاتون کو اغوا اور ریپ کا الزام، پنچ کی تلاش جاری

ذرائع کے مطابق شوپیاں ضلع کے چک عمشی پورہ علاقے کے بی جے پی پنچ لطیف جگل اور اسکے ساتھی نے 5 جون کو آڑبل ریشی نگری سے ایک شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا جسکے بعد ان دونوں نے دو روز تک اس خاتون کو اغوا کرکے رکھا اور اسکی عصمت دری کی۔

مقامی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک خاتون نے پولیس اسٹیشن ہیرپورہ شوپیاں میں شکایت درج کرائی جس میں اس خاتون نے بتایا کہ بی جے پی کے ایک پنچ لطیف جگل نے اپنے ساتھیوں سمیت اسے اغوا کرنے کے بعد دو روز تک جنسی زیادتی کی جسکے بعد اس خاتون کو چھوڑا گیا۔

پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی خبر رساں ایجنسی نے لکھا پولیس نے خاتون کی شکایت پر کیس ایف آئی آر نمبر -30/2020 u/s 366, 109,376 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس سلسلے میں ابھی تک چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ پنچ لطیف جگل کی تلاش جاری ہے۔

پولیس پارٹی جب اس پنچ کے گھر اسے گرفتار کرنے کی غرض سے پہنچی تو وہاں تالا لگا تھا لیکن گھرمیں کوئی نہیں تھا اور اسے ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details