پلوامہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں آج بی جے پی یونٹ کی میٹنگ کا انعقاد عمل آیا۔ اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد بوتھ لیول پر پارٹی کو مضبوط کرنا اور آنے والے انتخابات کے حوالے کی گئی تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا تھا۔
میٹنگ میں پلوامہ اور راجپوہ حلقہ صدروں نے اپنے اپنے علاقوں میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور بوتھ لیول پر پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے عہدے داروں کو جانکاری دی گئی۔یہ میٹنگ میرا بوتھ سب سے مضبوط کے عنوان سے رکھی گئی تھی۔
اس موقع پر حلقہ صدر پلوامہ راج محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی زمینی سطح پر کافی مظبوط ہے اور آنے والے سبھی انتخابات کے لئے تیار ہے اور بی جے پی انتخابات سے ڈراتے نہیں لیکن الیکشن کمیشن کے حکام نامہ کا انتظار ہیں۔