پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ٹاؤن ہال میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارٹی کارکنان کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بی جے پی کے میڈیا، سوشل میڈیا اور آئی ٹی سے وابستہ افراد اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر کارکنان کو میڈیا، سوشل میڈیا اور آئی ٹی کا استعمال کرنا سکھایا گیا اور پارٹی کے ان پلیٹ فارم کے ذریعے عوام تک پہنچانے کی بات کی گئی۔ اور کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ آنے والے انتخابات کے لئے لوگوں تک پہنچانے کے لئے اس کا استعمال کریں تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملے۔