اردو

urdu

ETV Bharat / state

Run For Unity Rally بی جے پی کی جانب سے ضلع پلوامہ میں رن فار یونٹی ریلی کا انعقاد - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ

ضلع پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے رن فار یونٹی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ اور صوبائی پرباری رفیق احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی-

بی جے پی کی جانب سے ضلع پلوامہ میں رن فار یونٹی ریلی کا انعقاد
بی جے پی کی جانب سے ضلع پلوامہ میں رن فار یونٹی ریلی کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 7:04 PM IST

بی جے پی کی جانب سے ضلع پلوامہ میں رن فار یونٹی ریلی کا انعقاد

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے رن فار یونٹی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ اور صوبائی پرباری رفیق احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ ریلی ضلع پلوامہ کے بونرہ علاقے سے شروع ہوکر ضلع کے ٹاؤن ہال پلوامہ میں احتتمام پزیر ہوئے۔ ریلی کے بعد بی جے پی کارکنان کا اجلاس میں منقعد ہوا جس میں کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بی جے پی عہدیداروں نے خطاب کیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مظبوط کرنے کے لئے کام کریں اور آنے والے سبھی انتخابات کے لئے تیار رہے۔

اس موقع پر حلقہ صدر پلوامہ راجہ محمد نے بات کرتے ہوئے کہ بی جے پی پارٹی کے ساتھ ان کے کاموں کو دیکھ کر لوگ چھوڑ رہے ہیں۔ وہی اس موقع پر حلقہ صدر راجپورہ سید اسرار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عوام کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Paragliding Event In Poonch فوج کی مدد سے پونچھ میں پیرا گلائیڈنگ یونٹ کا اہتمام

اس موقع پر صوبائی پرباری رفق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی سبھی سیاسی جماعتیں گھروں کے اندر بیٹھے ہیں جبکہ بی جے پی زمین سطح پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نے جو بھی فلاحی اسکیمں متعارف کی ہے ان کا سب سے زیادہ فائدہ جمو و کشمیر کے لوگوں نے اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو سبھی انتخابات میں جیت درج کرلی گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details