رامبن: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے وادی میں الگ الگ طریقے سئ انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے اپنے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ بانہال، سنگلدان اور گول کا دورہ کیا، بعد ازیں انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اہم منصوبوں سے آگاہ کیا۔ BJP leaders visit Banihal
اجلاس کے دوران بانہال، سنگلدان اور گول سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بی جے پی کی شمولیت اختیار کی اور پارٹی کو پولنگ بوتھوں پر مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ Election campaign of BJP