اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بی جے پی کے سنئیر رہنما سید وجاہت نے کہاکہ جن سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا۔ آج وہی لوگ الیکشن کروانے چاہتے ہیں۔
بی جے پی کے سینیر لیڈر ایڈوکیٹ سید وجاہت کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے سیاستدان نجی مفادات کی خاطر انتخابات منعقد کرانے کا رونا رو رہے ہیں جبکہ بی جے پی سیاسی اعتبار سے بھی لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر بات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور میں کشمیری عوام نے راحت کی سانس لے لی ہے جس طرح یہاں کے سیاست دانوں نے کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور وہ کشمیری عوام کبھی بھی بھول نہیں سکتی ان سیاست دانوں بے 1987 کے الیکشن میں دھاندلیاں کر کے یہاں پر بندوق کو جنم دیا ۔ کشمیر کو تباہ کرنے میں یہاں کے سیاست دانوں نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔