پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ٹاؤن ہال میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے میرے بوتھ سب سے مضبوط کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ضلع سطح کے تمام کارکنان اور رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب اکارکنان کے لیے سب سے اہم تھا۔ یہ پروگرام بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی سربراہی میں منقعد ہوا جس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے کارکنان نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا مقصد تھا کہ بی جے پی یوتھ لیول پر مضبوط کرنا تھا جبکہ عوام تک وزیراعظم کی بات پہنچانا تھا۔ اس موقع پر ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اج ضلع پلوامہ میں اس پروگرام کا انقعاد کیا گیا جس کی ہدایت پارٹی سربراہان نے دی تھی۔ اس پروگرام کا عنوان تھا میرے بوتھ سب سے مزبوت ہے جس کے تحت ہم نے اجتماعی طور پر ملک کے وزیراعظم کا خطاب سنا۔