جموں:جموں و کشمیر کی سیاست میں نئی سیاسی جماعتوں کا وجود کوئی بڑی بات نہیں ہے، لیکن اسمبلی انتخابات میں لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے لئے کون پارٹی صحیح ہے۔ ان تمام باتوں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر انجینیر اعجاز حسین کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے، یہاں ہر کسی کو اپنی بات رکھنے اور سوچنے کی آزادی ہے، لیکن لوگ بہتر جانتے ہیں کہ کون سی پارٹی ان کے لئے بہتر ہے۔ BJP leader criticism of political parties in Jammu and Kashmir
اعجاز حسین نے کہا کہ بیشتر سیاسی پارٹیوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دہی کرکے حکومت کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا۔ لیکن اب لوگ سمجھدار ہو چکے ہیں۔ اب اسی نماٸندہ یا پارٹی کو سامنے لائینگے جو جموں و کشمیر کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کچھ نٸ سیاسی جماعتیں سامنے آرہی ہیں جو پہلے کسی اور جماعت کا حصہ تھیں، تاہم وہاں سے اپنا مفاد حاصل کرنے کے بعد اب نٸ جماعت تشکیل دی ہے تاکہ لوگوں کو استعمال کر کے اپنا سیاسی مفاد حاصل کیا جاسکے۔