اردو

urdu

By

Published : Jul 6, 2023, 3:10 PM IST

ETV Bharat / state

Altaf Thakur وادی کے عوام پہلے سے کہیں زیادہ خوش، الطاف ٹھاکر

بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے سپریم کورٹ میں دفعہ 370 معاملے میں سنوائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں سماعت شروع ہونے پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتیں کافی خوش نظر آرہی ہیں لیکن ان کا اس قانون کو ہٹانے کا مقصد کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

وادی کی عوام پہلے سے کہیں زیادہ خوش ہیں
وادی کی عوام پہلے سے کہیں زیادہ خوش ہیں

وادی کی عوام پہلے سے کہیں زیادہ خوش ہیں

پلوامہ: جموں و کشمیر بی جے پی اکائی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ 400 سے زائد ارکان نے اس قانون کی منسوخی کے لیے ووٹ ڈالے تھے۔ اب وادی کے لوگ پہلے سے کہیں زیادہ خود خوش ہیں اور ترقی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگرس پارٹی کی ایک سازش تھی جس کے ذریعہ انہوں نے جموں اور کشمیر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں دوسرے درجے کے شہری بنا دیا تھا۔ جب کہ انہوں نے غیر آئینی طریقے سے 370 کو یہاں پر نافذ لاگو کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ 370 پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سبھی سیاسی جماعتوں کو قبول کرنا ہوگا اور بی جے پی بھی اسے تسلیم کرے گی۔جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے 370 کو بچانے کے لیے یہاں پر 70 سال حکومت کی جب کہ اب یہ اس کو واپس لانے کے لیے دوبارہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کو 370 کو واپس لانے کے لیے پارلیمنٹ میں اکثریت چاہیے لیکن لیکن قیامت تک نہ وہ نیشنل کانفرنس کے پاس آ سکتی ہے اور نہ ہی پی ڈی پی کے پاس بلکہ دو پارلیمانی ممبر پر یہ کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Raja Iftikhar on UCC یونیفارم سول کوڈ ملکی روایات کے خلاف، راجا افتخار

شاہ فیصل کے ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل 370 کی منسوخی سے قبل ایک سیاسی پارٹی کی قیادت کر رہے تھے اور انہوں نے بھی سپریم کورٹ میں 370 کے حوالے سے عرضی دائر کی تھی۔ اب دیکھا کہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں کس تیزی سے ترقی کے کام ہو رہے ہیں اور کس طرح یہاں پر آج امن ہے، اس کو مدنظر میں رکھتے ہوئے آج انہوں نے کہا کہ 370 ماضی تھا جب کہ ہم ان کے اس ٹویٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details