اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: بی جے پی کے ضلع نائب صدر مستعفی - ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیوں]

ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔

پلوامہ: بی جے پی کے ضلع نائب صدر مستفعیٰ
پلوامہ: بی جے پی کے ضلع نائب صدر مستفعیٰ

By

Published : Nov 19, 2020, 7:01 AM IST

Updated : Nov 19, 2020, 7:22 AM IST

جموں و کشمیر میں آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیوں کے درمیان پلوامہ کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع نائب صدر نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق شبیر احمد وانی ولد نذیر احمد وانی ضلعی نائب صدر پلوامہ کا چارج سنبھالنے والے پرچھو پلوامہ علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے بدھ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

شبیر نے مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور لکھا کہ ' میں اپنے تمام حوصلوں کو متحرک رکھتے ہوئے اور اپنی مرضی اور خواہش کے ساتھ اس بیان کو آگے کرتا ہوں۔ میں آج 18-11-2020 کو بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ' مجھے امید ہے کہ مذکورہ تاریخ سے ہی مجھے بی جے پی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور اپنے پورٹ فولیو سے باہر سمجھا جاسکتا ہے۔'

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں کل 280 نشستیں ہیں جن پر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی تنہا ہی میدان میں ہے۔

Last Updated : Nov 19, 2020, 7:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details