پلوامہ:بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے آج ضلع پلوامہ کے بامنو ،شادی مرگ اور دیگر کئی علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے عوام وفود سے ملاقات کی۔ عوامی وفود نے ضلع صدر کے سامنے کئی اہم مسائل لائے جن کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔عوامی وفود نے جہاں بجلی کی اضافی بلوں کے مسائل کو اجاگر کیا وہی نوجوانوں نے کھیل کے میدان کے حوالے سے درپیش مسائل ضلع صدر کی نوٹس میں لایا۔
وہی شادی مرگ علاقے سے سرکاری دفاتروں کو دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کے حوالے شکایت موصول ہوئی تھی جس پر علاقے کے لوگوں نے ضلع صدر سے اپیل کی کہ ان دفاتروں کو کئی دوسرے علاقے میں منتقل نہیں کیا جانا چاہئے جبکہ علاقے میں ان دفاتروں کے لئے سرکاری زمین کی نشاہدہی بھی ہوگی ہیں۔