جموں و کشمیر میں لگاتار بڑھ رہے ٹارگٹ کلنگ کے معاملے کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بابا چنچل سنگھ نے پاکستان کو زمہ دار ٹھرایا اور اقوام متحدہ سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بابا چنچل سنگھ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جب سے کشمیر میں ٹورزم بڑھنے لگا ہے اور امن و سکون قائم ہونے لگا ہے تب سے پاکستان کی پشت پناہی والے عسکریت پسند اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے بے قصوروں کا قتل کرنے لگے ہیں۔ بابا چنچل سنگھ نے ہلاکتوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد انجام تک پہنچایا جائے۔ BJP blames Pakistan for targeted killings in J&K