جموں و کشمیر میں آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے بی جے پی رہنما انوراگ ٹھاکر کو پارٹی کا انتخابی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان آٹھ مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔
اتوار کے روز بی جے پی کے ارون سنگھ کے دستخط شدہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے سربراہ جے پی نایئڈو نے خود انوراگ ٹھاکر کی تقرری کی ہے۔ اس کے لیے ٹھاکر کے دو نائب مقرر کر دیے گئے ہیں جن میں ترجمان سید شاہنواز حسین اور ہریانہ کے رکن پارلیمان سنجے بھاٹیا شامل ہیں۔