اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں برڈ فلو کی تصدیق، الرٹ جاری - سرینگر انتظامیہ نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی

سرینگر میں برڈ فلو سے متاثرہ علاقوں کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے الرٹ زون قرار دیا گیا ہے جس سے علاقہ میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا ہے۔

سرینگر میں برڈ فلو کی تصدیق، الرٹ جاری
سرینگر میں برڈ فلو کی تصدیق، الرٹ جاری

By

Published : Feb 1, 2021, 4:35 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں برڈ فلو کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے سرینگر انتظامیہ نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے۔

سرینگر ضلع انتظامیہ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'سرینگر کے اتھوجن علاقے میں واقع دہلی پبلک اسکول اور فلڈ چینل پیر باغ سے برآمد کیے گئے مردہ کووں کا ٹیسٹ اویان انفلوئنزا سے مثبت پایا گیا ہے۔

سرینگر میں برڈ فلو کی تصدیق، الرٹ جاری

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب طے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے برڈ فلو سے متاثرہ علاقوں کے ارد گرد کے 10 کلومیٹر دائرے کو الرٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ اس کے مزید سرویلینس اور سیمپلنگ جیسے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

سرینگر میں برڈ فلو کی تصدیق، الرٹ جاری

اس حوالے سے انتظامیہ نے حکمنامے میں کہا کہ محکمہ اینیمل ہسبنڈری کے ساتھ ساتھ وائلڈ لائف اور باقی اعلی افسران کو ہدایت دی ہے کہ علاقہ میں پورے طریقے سے نظر رکھی جائے اور لوگوں کو تلقین کی گئی ہے کہ جہاں پر بھی مردہ حالت میں کوئی بھی پرندہ یا کوئی جانور نظر آئے تو فوراً متعلقہ محکموں سے رابطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details