جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ڈی پی ایس اسکول اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اسپورٹس کے تعاون سے آج قومی یوم کھیل کے موقع پر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔
قومی یوم کھیل کے موقع پر سائیکل ریلی کا انعقاد - ادھمپور نیوز
سائیکل ریلی میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سائیکل کا استعمال کرنا چاہئے، اس سے ان کے صحت میں بہتری کے علاوہ فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔
قومی یوم کھیل کے موقع پر سائیکل ریلی کا انعقاد
اس دوران ڈی پی ایس اسکول کے طلبا نے جہاں سائیکل ریلی میں حصہ لے کے عوام کو صحت مند رہنے کا پیغام دیا، وہیں اس ریلی میں حصہ لینے والے کچھ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سائیکل کا استعمال کرنا چاہئے اس سے ان کا صحت تو بہتر ہوگا ہی ساتھ ہی ساتھ فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔