کوشل راج بالمیک نے خواتین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف آپ کا یہ احتجاج پورے ملک میں دیکھا جا رہا ہے'۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہم آپ کے اس احتجاج کی ہر طرح سے حمایت کرتے ہیں اور اپنی بہنوں کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے اس احتجاج کو اپنی رات دن کی قربانیوں سے اس مقام تک پہنچایا، ہم اپنی بہنوں سے وعدہ کرتے ہیں اگر مسلمان بھائی اس قانون کے خلاف اپنا پسینہ بہاتے ہیں تو بھیم آرمی اپنا خون بہائی گی۔