اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے 'بھارت درشن یاترا'

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے 15 نوجوانوں کے لیے بھارت درشن یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ اس ٹور کا اہتمام سی آر پی ایف کے سوک ایکشن پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔

فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے 'بھارت درشن یاترا'
فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے 'بھارت درشن یاترا'

By

Published : Jan 3, 2020, 9:22 AM IST

کمانڈنٹ 137 بی این سی آر پی ایف محمد خالد نے یاترا کو روانہ کیا جو اوڈیشہ کے بھونیشور اور پوری کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔

کمانڈنٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'فورس کے عوامی دوست امیج کو منانے کے لیے سی آر پی ایف کے زیر اہتمام اس طرح کا ایک پروگرام معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔'

فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے 'بھارت درشن یاترا'

انہوں نے کہا کہ 'آج کے نوجوان شہر سے باہر نکل سکیں اور ملک کی ثقافت و خوبصورتی کو قریب سے دیکھ سکیں اور اسے قریب سے جان سکیں۔ اسی کے ساتھ نوجوانوں نے سی آر پی ایف کے کام کی ستائش کی ہے کہ سی آر پی ایف کی وجہ سے ہی انہیں یہ موقع ملا ہے کہ وہ آج بھارت کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'غریب طبقے کی وجہ سے انہیں یہ موقع نہیں مل پاتا ، لیکن آج سی آر پی ایف نے ان کا خواب پورا کیا ہے۔ مضافات میں ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف نے غریب بچوں کے لیے بھی ایسا قدم اٹھایا ہے جو قابل تعریف ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details