اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ سماجی بہبود اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول رانی باغ کے اشتراک سے بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو مہم کے تحت ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لڑکیوں نے شرکت کی۔ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر سید فخرالدین حامد نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ریلی میں سیکڑوں طالب علموں نے شرکت کی ریلی اننت ناگ کے ڈی سی آفس نے نکالی گئی جو اننت ناگ کے مختلف بازاروں سے ہو کر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول رانی باغ میں اختتام پذیر ہوئی۔
اس دوران ریلی میں شامل طالب علموں نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ نعرے کو عام کرنے اور اسے صحیح معنوں میں عملانے کےلئے عوامی حلقوں پر ذور دیا۔