گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں فریشرز ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد وجے کمار نے ان باتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کمشنر سکریٹری ہیلتھ اٹل ڈلو نے کہا کہ 'اننت ناگ کے زچہ بچہ ہسپتال کو رحمت عالم ہاسپتل منتقل کرنے اور میڈیکل کالج کے طالب علموں اور فیکلٹیز کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں'۔