جموں و کشمیر کے ضلاع کپوارہ میں وادیٔ بنگس اپنے آپ میں ایک قدرتی خوبصورتی کی حامل ہے، ڈھلتے سورج کی روشنی میں برف کی سفید چادر میں لپٹے پہاڑوں کے بیچ بنگس کی حسین وادیاں آج بھی ترقی سے محروم ہیں، ان سیاحتی مقامات کی طرف آج تک کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی، آج بھی یہ قدرت کے نظام کے سبب ہرا بھرا اور لہلہاتا ہوا نظر آتا ہے۔
وادیٔ بنگس کی ترقی اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے بنگس کی خوبصورت وادیوں کے ہرے بھرے اور لہلہاتے میدان میں بنگ میلے کا انعقاد کیا، میلے میں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی، اور بنگس کی خوبصورت وادیوں کو دیکھا اور کہا کہ بنگس واقعی خوبصورت ہے۔
بنگس کی ترقی کے لیے اب تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، سڑکیں تعمیر کی جائے گیں، موبائل ٹاورس لگائے جائیں گے، یہاں آنے والے سیاحوں کو کسی طرح کا اجازت نامہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی،