اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو ریچھوں کو زندہ پکڑلیا گیا - jammu and kashmir news

اننت ناگ کے ویری ناگ میں جنگلی جانوروں نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے دو دنوں میں دو ریچھوں کو زندہ پکڑا ہے۔

دو ریچھوں کو زندہ پکڑلیا گیا
دو ریچھوں کو زندہ پکڑلیا گیا

By

Published : Nov 20, 2020, 2:06 PM IST

ویری ناگ میں بستیوں میں ہلڑ مچانے والے 2زندہ ریچوں کو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پکڑ کر ان کو وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا ہے جس پر مقامی لوگوں نے اطمیان کااظہار کرتے ہوئے وائلڈ لائف اہلکاروں کے کام کی سراہنا کی۔

دو ریچھوں کو زندہ پکڑلیا گیا

جنوبی کشمیر کے نوگام ویری ناگ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے جنگلی جانوروں نے لوگوں کا جینا دوبھر بنایا تھا اور لوگوں کو کئی طرح سے نقصان پہنچانے کے علاوہ لوگ خوفزدہ تھے ، تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لئے کئی جگہوں پر پھندے لگائے گئے اور کل بدھ اور آج جمعرات کو ایک ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا ۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم جس کی قیادت فارسٹر شبیر احمد کررہے تھے نے دو دنوں میں 2ریچھوں کو پکڑ کر ڈکسم وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا ہے ۔

اس کارروائی پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جنگلی جانوروں نے لوگوں کو سخت پریشان کیا تھا اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ان جانوروں کو پکڑ کر لوگوں کو راحت پہنچائی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details