منڈی کے علاقے ساوجیاں میں 21 سالہ ارشاد احمد ولد لال دین ساکنہ جھلاس کو شدید زحمی کردیا ہے۔
ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی - bear attack
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل منڈی کے بالائی علاقوں میں جوں جوں فصلیں اپنے شباب پر پہنچتی نظر آرہی ہیں۔ وہی جنگلی جانوروں کی بھی بہتات نظر آنے لگی ہے اور آبادی میں آکر عام لوگوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔
زرائع کے مطابق ساوجیاں کی منگیانہ ڈھوک میں اچانک ریچھ نمودار ہوا جس کو دیکھتے ہوئے قرب و جوار کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور جنگل کی طرف بھگانے کی کوشش ہی کررہے تھے کہ سڑک کے کنارے کھڑے شخص پر ریچھ نے حملہ کردیا جس کو لوگوں نے بڑی مشکل سے چھڑایا۔
البتہ زحمی شخص کو گہری چوٹیں آئیں ہیں جس کو ساوجیاں ہسپتال میں لایا گیا، تاہم حالت نازک ہونے کی وجہ سے منڈی سب ضلع ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں اس کا بنیادی علاج و معالجہ کیا گیا اس کے بعد زحموں کی شدت کو دیکھتے ہوئے پونچھ ریفر کردیا ہے۔