بی جے پی ضلع صدر گاندربل غلام حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی اوز اپنے دفاتر میں موجود نہیں رہتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بی ڈی او کنگن چھٹیوں پر ہیں جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کے لوگ پریشان ہیں۔
بی جے پی ورکرز نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کنگن نے بتایا کہ 'کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ عوام کا خدمت گار ہوں، عوام کی خدمت کروں گا۔''