پولیس ترجمان کے مطابق وجے پور علاقے کے بی ڈی سی کے چیئرمین یوگیشور سنگھ کو دو بھائیوں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یوگیشور اور ان کے رشتہ داروں کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سامبا میں پرنسپل سیشن عدالت نے سنگھ کو 6 فروری کو عبوری ضمانت دی تھی۔ تاہم گذشتہ روز ضمانت کو منسوخ کردیا گیا جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ترجمان نے کہا کہ 31 جنوری کو موہت جموال نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ انہیں اور ان کے بھائی روہت جموال، جو سوچانی گاؤں کے رہائشی ہیں، کو بی ڈی سی چیئرمین اور ان کے رشتہ داروں نے ایک پرانی دشمنی کی وجہ سے ان پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا۔