اردو

urdu

ETV Bharat / state

' کشمیری ادب کو ترجیح دینا ہمارا مقصد اور مشن' - بارہمولہ

ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں بزم شعر و ادب سنگرامہ کی جانب سے ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

' کشمیری ادب کو ترجیح دینا ہمارا مقصد اور مشن'

By

Published : Jul 10, 2019, 7:12 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بزم شعر و ادب پروگرام کے صدر شمیم نے کہا کہ' ہم کشمیری ادب اور اردو زبان کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں اور جو کشمیر کے شعراء ہیں ان کی ہم عزت افزائی کرتے ہیں۔'

' کشمیری ادب کو ترجیح دینا ہمارا مقصد اور مشن'

شمیم نے کہا کہ' ہمارا مقصد ہے کہ ہم الگ الگ اسکولز اور اداروں میں جا کر کشمیری زبان کے لیے پروگرام اور سیمینار کا انعقاد کریں اور بچوں کو اردو اور کشمیری زبان سکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کشمیری ادب کو ترجیح دینا ہمارا مقصد اور مشن ہے۔'

اس پروگرام میں فیاض تلگامی، شہناز رشید، تنہا نظامی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے کئی مشہور شعراء نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details