وادی کشمیر کی برفباری اور سکینگ سے لطف اندوز ہونے کے لئے موسم سرما میں غیر ملکی سیاح مختلف ہوٹلوں میں پیشگی بکنگس کرکے رکھتے تھے۔ لیکن گزشتہ 3ماہ کےزائد عرصے سے انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے چلتے کسی بھی ہوٹل میں ایسی کوئی ایڈوانس بکنگ دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ جس وجہ سے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد خاصے پریشان اور مایوس نظر آ رہے ہیں۔
سیاحت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ 'اگرچہ لینڈ لائن اور پوسٹ پیڈ موبائل کے ذریعے وہ ملکی اور غیر ملکی ٹراویل ایجنسیوں کے ساتھ رابط قائم کر رہے ہیں اور وہ اس بات کااشارہ دے رہے ہیں کہ سردیوں کے ایام میں سرمائی کھیلوں کے لیے سیاح وارد کشمیر ہو سکتے ہیں تاہم انٹرنیٹ کی عدم موجودگی سے وہ بکنگ نہیں کر پا رہے ہیں جس وجہ سے سیاح اب ملک کی دوسری ریاستوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔